03:44 , 22 اپریل 2026
Watch Live

اٹلی سے آنیوالی خاتون پر مبینہ تشدد، شوہر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج

اٹلی سے آنیوالی خاتون پر مبینہ تشدد

سرگودھا : خاتون نے اپنے شوہر اور سسرالیوں پر مبینہ طور پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ جھال چکیاں میں خاتون کے شوہر، سسر اور ساس کے خلاف تشدد اور زیادتی کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

خاتون نے بیان دیا کہ وہ 13 ستمبر 2025 کو اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ اٹلی سے سرگودھا واپس آئی تھی، جس کے بعد مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ شروع ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کئی ماہ تک گھر میں قید رکھا گیا اور اس دوران مسلسل جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

خاتون کے مطابق اس کے زیورات اور پاسپورٹ بھی چھین لیے گئے، جس کی وجہ سے وہ فوری طور پر مدد حاصل نہیں کر سکی۔

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور نامزد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION